• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سزا معطلی پرن لیگ کاضلع کچہری میں جشن ،وکلا کےبھنگڑے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ن لیگ نے سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پرضلع کچہری ملتان میں جشن منایاگیااوروکلاء نےبھنگڑے ڈالنے کےساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی،اس سلسلے میں ن لیگ ملتان کے ضلعی صدربلال بٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے باہر جشن منایاگیاجبکہ وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،اس موقع پر بلال بٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی فیصلے نے عوام کےدل جیت لئےہیں، اس فیصلے سےثابت ہو گیا کہ نوازشریف بے قصور ہیں،مرزا فرخ بیگ نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں اوراس فیصلے سےحق اور سچ کی جیت ہوئی ہے۔
تازہ ترین