• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، شہری نقدی، 2موٹرسائیکلیں سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، 2موٹرسائیکلیں سے محروم ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہےتفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے رفاقت کی موٹر سائیکل اور خالد کی کار چوری کر لی ،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ارشاد کی دکان میں گھس کے2 لاکھ روپے نقدی چھین لی ،تھانہ چہلیک کے علاقے میں چوروں نے اسد کی موٹر سائیکل چوری کر لی ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں چوروں نے آصف کے 2 موبائل فون چوری کر لئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چوروں نے ثناء اللہ خان کے ڈیرے سے 50 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر لیں۔
تازہ ترین