• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولوں میں خالی اسامیوں کی تفصیل پھر طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز نے سکولوں میں خالی پوسٹوں کی تفصیل ایک بار پھر طلب کرلی گزشتہ روز جاری ہونےوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل بھی اساتذہ کی خالی پوسٹوں کی تفصیل مانگی گئی مگر وہ ادھوی ہے، مانیٹرنگ افسروں کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ پرمذکورہ اسامیاں اپ ڈیٹ نہیں ،لہذاء تمام سی ای اوز سکولوں میں اساتذہ کی خالی پوسٹوں کی تفصیل فوری پر اپ ڈیٹ کریں ،علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر معلومات کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے ۔
تازہ ترین