• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں خاکروبوں کی شدید کمی

لاہور(خبر نگار) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں خاکروبوں کی شدید کمی60 فیصد سے بھی زیادہ سکولز صفائی کے عملے سےمحروم ہیں ۔ سکول ایجوکیشن کے ذرائع نے سرکاری سکولوں کے حوالے سے انکشاف کیا پنجاب کے 50ہزار سکولوں میں سے 32 ہزار صفائی کے عملے سے محروم ہیں ۔ان سکولوں میں عرصہ دراز سے صفائی کاعملہ موجود ہی نہیں ہے اور تمام سکولز پرائمری لیول کے ہیں ۔ اس وقت صوبے میں 36 ہزار سے زیادہ پرائمری سکولز موجود ہیں جن میں سے 32 ہزار میں صفائی کاعملہ نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے اگر ان سکولوں میں صفائی کاعملہ تعینات کی جاتا ہے تو ماہانہ اس مد میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو 6 ارب سے زیاد رقم تنخواہ کی مد میں دینا ہوگی ۔ گذشتہ حکومت نے بھی ان سکولوں میں صفائی کا عملہ تعینات نہیں کیا اور نہ ہی سکولوں کو صفائی کا عملہ رکھنے کے لیے فنڈز جاری کیے ہیں ۔ سکولوں میں صفائی کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے اساتذۃ بچوں سے صفائی کا کام لیتے ہیں ۔
تازہ ترین