• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر العظیم وسطی پنجاب کے عبوری امیر مقرر

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سابق سیکرٹری اطلاعات و نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب امیر العظیم کو صوبہ وسطی پنجاب کا عبوری امیر مقرر کیاہے ۔ امیر صوبہ پنجاب میاں مقصوداحمد کی مرکز میں منتقلی کے بعد وسطی پنجاب کی صوبائی شورٰی کے منصورہ میں منعقدہ اجلاس میں مشاورت سے امیر العظیم کو عبوری امیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ امیر العظیم نے حلف اٹھا کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
تازہ ترین