• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ ،سپیشل برانچ کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا

لاہور(خبرنگار) سپیشل برانچ پولیس نے پنجاب حکومت کوخبردارکیا ہے کہ صوبے کےتعلیمی اداروں میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے ۔جس پر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔ سپیشل برانچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اے کیٹگری کے تعلیمی اداروں کی تعداد کم و بیش 5 ہزار ہے۔ جن میںسکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے ۔ تعلیمی ادارے سیکورٹی کے حوالےسے محکمہ کے جاری کر دہ ایس او پیز کی مختلف خلاف ورزیاں کر رہے ہیں ۔ جن میں بیرونی دیوار یں ، سرچ لائٹس ،خار دار تار، خصوصی گارڈز نہ ہونا شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے فوری اقدامات کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن،آئی جی پنجاب اور وزرات داخلہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین