• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے کے متاثرین کا اتھارٹی کے مرکزی دفتر کےباہر احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی ایچ اے سٹی کے متاثرین نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے مرکزی آفس کےباہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی ایچ اے کے خلاف نعرے بازی کی جس پر ڈی ایچ اے سیکورٹی اہلکاروں نے آفس کے گیٹ بند کر کے مظاہرین کو دفتر سے باہر نکال دیا ،مظاہرین نے الزام لگایا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کی بے حرمتی کی گئی، ،مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان اور عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔ڈی ایچ اے سٹی کے متاثرین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنی جمع پونجی سے ، مشرف دور میں اناؤنس کی گئی ڈی ایچ اے سٹی نامی سکیم میں انویسٹمنٹ کی تھی ، آج انتظامیہ رابطے کی صورت میں ہم سے بد تمیزی کرتی ہے اُس پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کا یہ کہنا ہے کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
تازہ ترین