• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بندش کا سلسلہ جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئےکے الیکڑک نے پیر کو ہونے والی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کو عارضی لوڈمینجمنٹ قرار دے دیا دریں اثنا کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔این ٹی ڈی سی کی جانب سے سپلائی میں کمی کے باعث پیر کے روز کراچی کے کچھ علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ کیا گیا تھا۔لوڈمینجمنٹ کے باعث مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی میں تعطل لیا گیااور صار فین کو کسٹمر سروس اور میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے انفرادی طور پر اوقات کار کے بارے میں آگاہ کردیاگیا تھا۔ صارفین کو زحمت سے بچانے کیلئے لوڈ مینج کرنے کے ہرممکن اقدامات کئے گئے اور تمام دستیاب یونٹس کی جنریشن زیادہ سے زیادہ بڑھانے کو یقینی بنایا گیا۔کے الیکٹرک غیر متوقع وجوہات کے باعث صارفین کو پہنچنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہے۔

تازہ ترین