• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، دھرنا 2014،عمران اور طاہرالقادری کیخلاف درخواست،فل بنچ تشکیل

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے 2014 کے دھرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیدیا‘ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کرے گا جبکہ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس عاطر محمود شامل ہیں۔2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و موجودہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف درخواستیں اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کیں تھیں۔ درخوا ستوں میں عوامی تحریک، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدا لتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا ۔دونوں رہنمائوں نے طویل دھرنا دے کر توہین عدالت کی لہٰذاعدالت عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔بینچ کے رکن جسٹس کاظم رضا شمسی کے ریٹائر ہونے کی وجہ سے فل بینچ تحلیل ہوگیا تھا لیکن اب ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ نے فل بینچ تشکیل دیا ہے۔

تازہ ترین