• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2اکتوبر کو ہونے کا امکان

ملتان (نمائندہ جنگ)ہائیکورٹ لاہور میں نئے ججز کی تقرری کیلئے ہونیوالا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس دو اکتوبر کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں ہائیکورٹ لاہور میں تعینات ججوں کی کنفرمیشن اور نئے ججز کی تقرری کیلئے 26 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسکو ملتوی کرکے اب نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں بہاولپور سے صادق محمود خرم، ملتان سے سید تجمل حسین بخاری اور وقارحیدر اعوان اور لاہور سے دیگر وکلاء کے ناموں پر تقرری کیلئے غور کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین