• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم 3 ماہ کی بیٹی کیساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرینگی

جنیوا ( رائٹرز ) رواں ہفتے نیوی لینڈ کی وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن کو اقوام متحدہ میں کچھ مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے اپنی 3 ماہ کی بیٹی کے ساتھ سفر کیا ہے، وہ اجلاس میں اپنی بیٹی کیساتھ شرکت کریں گی ۔ اقوام متحدہ کے اس اجلاس میں شامل ہونے کیلئے تقریباً 130 ممالک کے لیڈرز اور درجنوں وزراء پہنچے ہیں ۔ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بعد جیسنڈا دوسری خاتون حکمراں ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ایک ماں کی ذمہ داری بھی سنبھال رہی ہیں ۔ 38 برس کی جیسنڈا رواں برس اکتوبر میں قیادت میں آنے کے بعد عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں نمایاں رہی ہیں ۔ وہ نہ صرف اپنے ملک کی سب سے کم عمر حکمراں ہیں بلکہ دورانِ معیاد زچگی کی چھٹی لینے والی پہلی خاتون وزیر اعظم بھی ہیں ۔ انہیں دنیا بھر میں خواتین کی ترقی اور ارتقاء کیلئے ایک علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ جیسنڈا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ تمام ذمہ داریاں نبھانے میں ان کی فیملی بالخصوص والدین نے تعاون کیا ہے ، جس کیلئے وہ خود کو خوش قسمت قرار دیتی ہیں ۔
تازہ ترین