• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی طیاروں کی خریداری، بھارتی حکومت کی ڈھٹائی،اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی حکومت نےفرانسیسی طیاروں کی خریداری میں کرپشن الزامات کے باوجود ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیرس کیساتھ معاہدے پر قائم رہیں گے ۔ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت فرانس کے ساتھ رفائیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے اربوں ڈالر کے دوطرفہ معاہدے پر قائم رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کی خریداری سے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی میں بہتری آئی گی ۔ اس معاہدے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ایک اسکینڈل کا سامنا ہے اور اس پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن کانگر یس پارٹی نے پیر کے روز یہ مطالبہ بھی کر دیا کہ اس معاہد ے میں بے ضا بطگیو ں کی باقاعدہ چھان بین کرائی جائے۔ کانگریس نے اس معاملے پر احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے۔ کانگریس کے ترجمان سنجے جھا کا کہنا ہے کہ ہم احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے زریعے اس معاملے کو عدالت میں لیکر جائیں گے کیوں کہ ٹیکس بھرنے والی عوام کے پیسہ کرپشن کا شکار ہوا ہے ۔ رفائیل طرز کے 36 فرانسیسی جنگی طیارے خریدنے کا قریب نو بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ 2016ء میں طے پایا تھا۔فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولاند نے دو روز قبل انکشاف کیا تھا کہ مودی حکومت نے انہیں طیاروں کے فروخت کا معاہدہ بھارتی میں دیوالیہ کمپنی امبانی گروپ سے کرنے کے لئے مجبور کیا تھا جس کے بعد حزب اختلاف نے مودی حکومت پر اربوں روپے کی کر پشن کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین