• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے گریڈ 15تک بھرتیوںپر پابندی کی نئی سمری تیار کر لی

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے گریڈ ایک تا15 تک بھرتیوںپر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری لی جائیگی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے گریڈ 1تا15تک نئی بھرتیوں پر پابندی کی سمری تیار کر لی ہے۔جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17پر بھرتی پرپابندی نہیں ہو گی۔ حکومت کی جانب سے اس سے قبل گریڈ 1تا16تک بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کو بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
تازہ ترین