• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم حیدری میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے چھریوں کے وار کر کے خود کشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے خود پر چھریوںکا وار کر کے خود کشی کرلی ،اس دوران اسے روکنے کی کوشش کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود الطاف ٹاؤن گلی نمبر 2 کے ایک گھر میں رشتے سے انکار پر 22 سالہ شان ولد رحمت علی نے طیش میں آکر چھری نکال لی ،وہاں موجود لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس دوران شان نے وار کر کے وسیم نامی شخص کو زخمی کردیا جس کے بعد نوجوان نے خود پر چھریوں کا وار کر کے خود کو زخمی کرلیا بعد ازاں وہ چل بسا۔ پولیس کے مطابق رحمت علی اپنی کزن کو پسند کرتا تھا اوراس نے اسے اپنارشتہ بھیجا تاہم لڑکی کے گھر والوں نے منع کردیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور یہ قدم اٹھایا ،زخمی ہونے والا شخص اسکا کزن ہے۔
تازہ ترین