• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے ایک لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ، لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے لڑکی کو اسکے سابق منگیتر نے اغوا کیا ہے تاہم پولیس نے اغوا کی تردید کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد میں واقع بیوٹی پارلر کے باہر سے ایک لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی قراۃ العین ایف سی ایریا کی رہائشی ہے اور اس کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد بلاک این میں واقع بیوٹی پارلر میں آئی تھی کیونکہ 30 ستمبر کو اس کی شادی ہونے والی تھی اور اسی سلسلے میں وہ پارلر آئی تھی، اس دوران اس کا سابق منگیتر علی وہاں پہنچا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا، لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے لڑکی کو اس کا سابق منگیتر علی اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے پہلے کہا کہ لڑکی کو ملزمان کار میں لے کر گئے اور دوسری بار کہا کہ موٹر سائیکل پر ملزمان سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا لڑکے سے فون پر رابطہ بھی ہوا ہے اور بظاہر ایسا ہی معلوم ہو تا ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے لڑکے کے ساتھ گئی ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

تازہ ترین