• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق فوجیوں کا ممکنہ بھارتی جارحیت کیخلاف اعلان جنگ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور اس کی طرف سے کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 لاکھ ریٹائرڈ فوجی سی پیک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ایکس سروس مین سوسائٹی کا اجلاس ہوا جس میں ،بھارتی دھمکیوں کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی ،انڈیا کوباز رہنے کی وارننگ بھی دی گئی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی سربراہی میں ریٹائر ڈ فوجیوں کی نمائند ہ تنظیم پاکستا ن ایکس سروس مین سوسائٹی کا ساٹھواں اجلاس راو لپنڈ ی میں ہوا جس میں سابق ائیر مارشل فرحت حسین ، جنرل (ر) جاوید اسلم ، سابق ایڈمرل تسنیم ، جنرل( ر) فیض علی چشتی ، کرنل ( ر) نسیم راجہ ، محمد عبداللہ گل ، میجر(ر) گل زمان کشمیر و دیگر سابق فوجیوں نے شرکت کی، اجلاس میں ہندوستان کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔ 
تازہ ترین