• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہمیدہ مرزا کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ 2اکتوبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن فہمیدہ مرزا کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ 2 اکتوبر کو سنائے گا، این اے114جھنگ ،این اے239 کراچی میں میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی گئی،الیکشن کمیشن میں فہمیدہ مرز کےخلاف دائر درخواست پر سماعت ممبر سندھ کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کی،درخواست گزار حاجی رسول بخش نے موقف اختیار کیا کہ این اے 230 میں فہمیدہ مرزا 900 ووٹوں سے جیتی ہیں ،مسترد ووٹوں کی تعداد چودہ ہزار چھ سو انیس ہے۔5 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین ووٹرز کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا، ان پولنگ سٹیشن پر ایک بھی خاتون نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، فہمیدہ مرزا نے قرضے معاف کروائے لیکن ان کا تذکرہ کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا،فہمیدہ مرزا کے وکیل کا کہنا تھا کہ حلقے میں ایک لاکھ سے زائد خواتین نے ووٹ ڈالا ،کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کاغذات نامزدگی میں کچھ نہیں چھپایا،بینک ڈیفالٹر مرزا شوگر مل ہے ذاتی طور پر فہمیدہ مرزا یا ان کے شوہر نہیں،ا لیکشن کمیشن نے این اے 230 میں دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 239 کراچی میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کو ٹریبو نل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین