• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نےپی ایس13میں دوبارہ گنتی سے متعلق ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے سندھ کے حلقہ پی ایس 13میں دوبارہ گنتی سے متعلق ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم کردیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار حزب اللہ بگھیوکے وکیل سردارلطیف کھوسہ نے موقف اپنایاکہ ہائی کورٹ نے میرے موکل کا موقف سنے بغیر حکم جاری کیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کہ کیا آپ کے موکل کی کامیابی کا نو ٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اورآپ کے موکل نے حلف اٹھا لیاتو لطیف کھوسہ نے بتایاکہ نوٹیفکیشن بھی ہوگیا اور میرے موکل حزب اللہ بگھیو نے حلف بھی اٹھا لیا عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے قراردیاکہ اگرمخالف فریق چاہے تو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرسکتا ہے ۔
تازہ ترین