لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے امپورٹ ہونے والی کلر اسٹیل شیٹوں پراضافی اینٹی ڈپنگ ڈیوٹی کے نو ٹیفکیشن کو معطل کر تے ہوئے نیشنل ٹیرف کمیشن سے جواب طلب کرلیا، درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کا اسیسمنٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے اور بدنیتی پر مبنی ہے، کلر سٹیل شیٹوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی اسیسمنٹ کے موجودہ نوٹیفکیشن سے تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں لہذا عدالت اسیسمنٹ کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے ۔