• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا گھریلو ملازمین کیلئے ہفتہ وار چھٹی لازم قراردینے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اس کیلئے موجودہ قوانین میں گھریلو ملازمین کی تنخواہ اور چھٹی کے بارے میں مناسب ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تازہ ترین