• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے راوی میں ہر دس کلومیٹر پر دیواریں بنا کر پانی ذخیرہ کرنے کا منصوبہ

فیصل آباد(شہباز احمد)بھارت کی فوجی جارحیت سے نمٹنے کے لئے افواج پاکستان کے پاس مناسب اوربہترین وسائل موجود ہیں لیکن اس کی آبی جارحیت سے بچاؤ کے لئے پاکستان کی کسی حکومت نے آج تک کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ دریائے راوی میں ہر دس کلومیٹر پر دیواریں بنا کر پانی ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، عملدرآمد سےراوی دوبارہ بحال اور کنارے پر بنکاک ، دبئی طرز پر نئے شہر آباد کئے جا سکتے ہیں،اسی وجہ سے ہر سال جب بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑا جاتا ہے اس سے یا تو سیلاب کی صورت میں جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر یہ سارا پانی سید ھا سمندر میں جا کر ضائع ہو جاتا ہے۔ آبی ماہرین کے مطابق اس پانی کو ذخیرہ کر کے ناصرف آبپاشی کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں بلکہ اسے زیر زمین بھیج کر(Recharge) پانی کا معیار بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بارانی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز"واٹر مینجمنٹ " کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل ہیں اور دنیا کے کئی ممالک میں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ کئی عالمی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
تازہ ترین