• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، پاکستانیوں کادیامربھاشاڈیم کی تعمیرکیلئے 7 لاکھ 56 ہزارڈالرز کاعطیہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دبئی میں مقیم پاکستانیوں نےدیامربھاشا ڈیم کی تعمیرکیلئے 7 لاکھ 56 ہزار ڈالرز عطیہ کیے۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے دبئی میں عشائیے میں شرکت کی جس کا اہتمام دبئی کی معروف کاروباری شخصیات ممتاز مسلم اور امجد علی خان نےکیا تھا۔ اس موقع پر ممتاز مسلم نےکہا کہ اگلے ایک دو روز میں دس لاکھ ڈالرز اکٹھا کرنے کاہدف حاصل کرلیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے دل کھول کر ڈیم فنڈ میں عطیا ت جمع کرانے پر شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی امید و ں کا مرکز ہیں ، وزیر اعظم کی نگاہ میں سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین