• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ:بیوی کے قتل میں ملوث ملزم 9سال بعد بری

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 9سال بعد بری کر دیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منڈی بہاؤالدین کے ناصر احمد یوسف کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کی تو ملزم کی وکیل عائشہ تسنیم نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی واضح ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ ایف آئی آر میں دیئے گئے موقف سے متضاد ہے۔ عدالت نے ملزم کی وکیل سے اتفاق کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو بری کر دیا۔ 2009ء میں ہونے والے وقوعہ کے مقدمہ پر ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے سزا کو کم کر کے عمرقید میں تبدیل کر دیا تھا۔
تازہ ترین