• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خور کی سزا کم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں مجرم ثاقب رانا کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا 7سال سے کم کرکے 5سال کر دی۔پولیس کے مطابق مجرم نے خاتون ڈاکٹر سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔مجرم کو ایک لاکھ روپے بھتے کی رقم وصولی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں 2016میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف اس نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
تازہ ترین