کراچی (نیوز ڈیسک) شام میں کرد فورسز کے ہاتھوں داعش سے تعلق کے شبہ میں ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا برطانوی شخص ڈاکٹر نکلا۔ برمنگھم سے تعلق رکھنے وا لے انور میاں نامی شخص کو عراقی سرحد پر حاجن کے قریب سے گر فتار کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنکھوں پر پٹی بندھا شخص کرد فوجیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ وہ ایک ڈاکٹر ہے ، وہ برطانیہ سے سند یافتہ فاماسسٹ ہے اور شام میں عام لوگوں کے ساتھ عام اسپتالوں میں کام کرنے کیلئے آیا ہے۔ انور نامی شخص نے داعش کا رکن ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے پر داعش کا قبضہ ہے مگر وہ عام لوگوں کیلئے کام کرتا ہے۔