• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت سے ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کردی

لاہور( نمائندہ جنگ )وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کے مذاکرات کامیاب ہونے پر وائی ڈی اے نے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ہڑتال فوری طور پر ختم کردی ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرز پر پنجاب میں بھی ڈاکٹرز پروٹیکشن بل متعارف کرایا جائے گا، چیئرمین وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر حیدر کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر سے مذاکرات کئے۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت حنیف خان پتافی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران طبی مراکز میں ڈاکٹرز کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جلد کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وائے ڈی اے کے مطالبے پر ڈاکٹرز کے مسائل پر غور اور ضروری ایکشن کے لئے ایک فوکل پرسن بھی مقرر کردیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ رحیم یار خان کے واقعے کے بعد حکومت نے کسی کے مطالبے کے بغیر ایکشن لیا۔ لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والا ملزم فوری گرفتار کرلیاگیا جبکہ محرم کی چھٹیوں کے باوجود انکوائری کمیٹی قائم کرکے غفلت اور غیر ذمہ داری پر پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان اور ایم ایس ہسپتال کو معطل کردیا گیا۔اس کے بعد اس معاملے پر احتجاج غیرضروری تھا۔
تازہ ترین