• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی رپورٹ میں بلوچستان کو دنیا کاپسماندہ ترین صوبہ قرار نہیں دیا گیا، وزیرمملکت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ملکر آگے لیکر جائینگے، ہم سب کا دل بلوچستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، ایسی کوئی رپورٹ نہیں جس میں بلوچستان کو دنیا کا پسماندہ صوبہ قرار دیا گیا ہے، ہماری حکومت کوشش کریگی کہ بلوچستان پر فوکس کیا جائے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹرز ثناء جمالی اور کلثوم پروین کے توجہ دلائو نوٹس کہ یو این ڈی پی کی حالیہ رپورٹ جسکے مطابق بلوچستان کو دنیا کا غریب ترین صوبہ قرار دیا جاچکا ہے، کے جواب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام نئی حکومت کو پیچھے نہیں پائینگے، بلوچستان کے حوالے سے یو این ڈی پی کی ایسی کوئی رپورٹ نہیں جس میں بلوچستان کو دنیا کا پسماندہ ترین صوبہ قرار دیا گیا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 13فیصد گروتھ ہے جبکہ پنجاب میں 8.5فیصد گروتھ ہے، چیئرمین سینیٹ نے وزیر کا جواب آجانے کے بعد توجہ دلائو نوٹس نمٹا دیا۔
تازہ ترین