• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین، 30دیہاتوں کے رہائشیوں کا پولیو مہم کا بائیکاٹ

بدین کے 30 مختلف دیہاتوں کے رہائشیوں نے گزشتہ ایک سال سے نہری پانی نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق نہری پانی کی عدم فراہمی پر گاؤں کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو گائوں میں داخلے سے روک دیا۔

ڈویژنل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کےبائیکاٹ کے باعث 400 سے زائد بچے انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ سکتے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین سےمقامی انتظامیہ کے ذریعےبات چیت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب مقامی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ٹیل کے علاقےمیں گزشتہ ایک سال سے پانی چھوڑا نہیں گیا، جس کے باعث انہیں کاشتکاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین