• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا‘‘

وزیرخزانہ خیبرپختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بس سروس اور سوات ایکسپریس منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، وفاقی حکومت نے فاٹا کے لیے سالانہ 100 ارب روپے دینےکا وعدہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ خیبرپختون خوا کا مزید کہنا ہے کہ ان پیسوں کا ملنا اور ان کا صحیح استعمال ملکی مفاد میں ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق سے بجلی کے خالص منافع کی رقم اے جی این قاضی فارمولے کے تحت ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین