• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19ہزار6سو کیک کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا موزائک تیار


سعودی عرب میں ہزاروں مگ کیک سے ایک خوبصورت موزائک بنایا ہے جس کے بعد گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے دنیا میں مگ کیک کا سب سے بڑا ڈیزائن قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کی 88 ویں قومی دن کے موقع پر جدہ کے مشہور الاْندلس مال میں مگ کیک بنانے والی کمپنی کی جانب سے اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔

کمپنی کے مطابق کل 19,600 کیک اس میں استعمال ہوئے اور انہیں سجاکر112 مربع فٹ وسیع ایک موزائک نما ڈیزائن بنایا گیا تھا۔ اس طرح اسے دنیا میں مگ کیک سے بنا سب سے بڑا ڈیزائن کہا جاسکتا ہے جس کی تصدیق خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

جب ہزاروں کیک سے فرش پر ایک طویل ڈیزائن بن گیا تو اس کے بعد گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے جج احمد جمال جابر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اسے مگ کیک کا سب سے بڑا ڈیزائن قرار دیا ہے۔

ان ہزاروں مگ کیکس کو بنانے کے لیے 30 کے قریب شیف نے مسلسل 8 گھنٹے تک کام کیا ۔

تازہ ترین