• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیجنگ کے تیانمن اسکوائرپر 17میٹر اونچی فلاور باسکٹ سجادی گئی


یکم اکتوبر کو چین اپنا 69واں قومی دن منانے کی تیاری کررہا ہے۔

قومی دن کی مناسبت سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تیانمن اسکوائر کو ایک دیوہیکل فلاور باسکٹ سے سجادیا گیا ہے۔

تیانمن اسکوائر پر رکھی گئی یہ سب سے بڑی فلاور باسکٹ17 میٹر اونچی ہے جبکہ اس میں لگائے گئے90فیصد پھول اور پھل مصنوعی ہیں ۔

روایتی طریقے سے لکڑی اور چکنی مٹی سے تیار کی گئی اس فلاور باسکٹ کو ڈیزائن کرنے اور اسکی سجاوٹ میں کئی افراد کی کٹھن محنت شامل ہے۔

مصنوعی پھولوں سے مزین باسکٹ کے اردگرد بھی پھولوں کی شاندار سجاوٹ کی گئی ہے جبکہ دارالحکومت بیجنگ کی تمام مرکزی شاہراہوں کو پھولوں کے قالین سے سجادیاگیا ہے۔

قومی دن کی تقریبات کے حوالے سے سجاوٹ کا مرحلہ تقریباً مکمل ہوچکا ہے جسے عام نمائش کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے۔

تازہ ترین