• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیراعظم عمران خان ہیں، مودی کا دوست چلا گیا‘‘

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے، بھارت کو بعد میں پتہ چلے گا کس کو دھمکی دی ہے، اب وزیراعظم عمران خان ہیں، مودی کا دوست چلا گیا ہے۔

گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ بھارت اپنے مسائل میں الجھا ہوا ہے، کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ایک پیج پر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے،مودی حکومت کا جہاز کی خریداری کا اسکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے،مودی منہ اٹھا کر پنگا نہ لینا،ساری قوم متحد ہے، افواج پاکستان نے پہلے کبھی کمزوری نہیں دکھائی، پاکستان کی حفاظت اور کشمیر کیلئے سب یکجا ہوکر لڑیں گے۔

تازہ ترین