• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سےکئی روز قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دوران تقریب شہزادہ ہیری ’سموسہ‘ چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پربے حد پسند کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی چھوٹی بہو اور شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے گزشتہ برس برطانیہ کےگرین فیلڈ ٹاور میں آگ لگنے کے باعث متاثر ہونےوالے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں انہوں نے مسلم کمیونٹی کی خواتین (متاثرہ خاندانوں) کو مدعو کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ ہیری کی سموسہ چھپا کر لے جانے کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب میگھن مارکل مسلم کمیونٹی کی خواتین کے ہمراہ تقریب میں مصروف تھیں، شہزادہ ہیری اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سموسے کے کیبن پر پہنچ گئے اور ادھر اُدھر دیکھنے کے بعد ایک سموسہ اپنے ہاتھ میں اٹھالیا۔


شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کی نظروں سے تو بچ گئے لیکن کیمرے کی آنکھ سے نا بچ سکے۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہیری کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے جسے اب تک کئی لاکھ مرتبہ ری شیئر بھی کیا جاچکا ہے۔

اس موقع پر شہزادی میگھن مارکل کی جانب سے متاثرہ مسلم کمیونٹی کی خواتین کےلیے لذیذ کھانوں کی ترکیبوں سے سجی کتاب ’کک بک ‘ بھی شائع کی گئی۔

میگھن مارکل کی بطور شہزادی یہ پہلی شاہی سولو مہم تھی جس میں ان کی والدہ اورشہزادہ ہیری بھی شریک ہوئے، میگھن کی شادی کے بعد ان کی والدہ نے کسی بھی شاہی تقریب میں پہلی بار شرکت کی ہے۔

تازہ ترین