• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیکٹا کےکردارسے متعلق جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیکٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں نیکٹا کے بطور ادارہ کردار اور کام سے متعلق جائزہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا  گیاہے۔

کمیٹی میں تمام حکومتوں ، سول، انٹیلی جنس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر حکام ہوں گے جب کہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی سمیت سینئر حکام اورڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔

اجلاس میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف 20 نکاتی ایکشن پلان پرعملدرآمداورامن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گيا۔

وزیراعظم نے مسلح افواج، پولیس،انٹیلی جنس اداروں اور سولینز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ بدقسمتی سےپچھلی حکومت نے نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا ایک اجلاس بھی نہیں بلایا، نظرانداز کرنے کےسبب نیکٹاکارکردگی بہتر بنانےپرفوکس نہ کرسکا۔

تازہ ترین