• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزیر اعلیٰ کی وزیر اعظم سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی‘

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی وزیراعظم سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

مرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات وزیر اعلی کے شیڈول کا حصہ نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صرف نیکٹا اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی اکیلے میں ملاقات کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین