• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ تھرلر ڈرامہ فلم "دی ہاؤس دیٹ جیک بلٹ"کاٹریلرجاری


خوف و دہشت سے بھرپورفلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈہارر تھرلرفلم دی ہاؤس دیٹ جیک بلٹ کا سنسنی خیزنیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

لارس وون ٹرایئرکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک انتہائی چالاک قاتل کے گرد گھوم رہی ہے جو گذشتہ 12برس سے لوگوں کی جان لے رہا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیلون،برونو گینز،اوما تھرمین،سوفی گریبول،جیریمی ڈیوز اور ڈیوڈ بیلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جونس بیگر اور لوئس ویتھ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین