• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں19قیراط کا نایاب گْلابی ہیرانمائش کیلئے پیش


برطانوی دار الحکومت لندن میں 19قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نیلامی سے قبل نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

یہ گلابی ہیرا دنیا کے سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جسے 13نومبر کو جنیوامیں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

نیلامی سے قبل یہ گلابی ہیرا ہانگ کانگ اور نیو یارک میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس ہیرے کی قیمت تقریباً 50ملین امریکی ڈالرتک ہے جبکہ منتظمین اس کی ریکارڈ قیمت لگنے کی توقع کررہے ہیں۔

تازہ ترین