• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت سے شکست کی وجہ مہارت نہیں تجربے کی کمی ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں مہارت کی کمی نہیں، بھارت کے ہاتھوں شکست نہ تجربہ کاری کا نتیجہ ہے ۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں، اگر پھر تبدیلیاں ہوئیں تو ٹیم کھڑی نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں پہنچنے کےلئے بنگلادیش کے خلاف مختلف گیم پلان بنانا ہوگا اور اس پر عمل درآمد بھی کرنا ہوگا۔

شعیب ملک کا کہنا تھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی مہارت میں کمی نہیں ہے، ایسی صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار نہیں ہونا چاہیے، اگر پھر تبدیلیاں ہوئیں تو ٹیم کھڑی نہیں ہوسکے گی۔

تازہ ترین