• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈ سن نے ٹی10 لیگ کو قانونی قرار دے دیا۔لیگ کو اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ہی اجازت دی گئی ہے

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے کہاہے کہ ٹی10 لیگ کو پہلے بھی مانیٹر کرکے اجازت دی گئی تھی، لیگ اچھی ہے یا بری یہ فیصلہ امارات کرکٹ بورڈ کو کرنا ہےاگر وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں تو ہم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب امارات آئی سی سی کا رکن ملک ہے کسی ممبر کو ایک سے زائد لیگ کرانے پر نہیں روک سکتے۔

ڈیو رچرڈسن کہنا تھا کہ انہوں نے احسان مانی کا بیان پڑھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10لیگ کے حوالے کوئی باظابطہ اعتراض نہیں اٹھایا۔

واضح رہے کہ پی سی بی چیئر مین احسان مانی نے ٹی 10لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

تازہ ترین