• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ آفس میں حنیف عباسی کی موجودگی کی رپورٹ مسترد

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوازشریف کی رہائی کے موقع پر حنیف عباسی کی جیل سپرٹنڈنٹ آفس میں موجودگی پر انکوائری رپورٹ مسترد کردی ۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈٹ سعید اللہ گوندل کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا ہےاس میں ڈی آئی جی جیل ملتان ملک شوکت ، اسٹنٹ آئی جی جوڈیشل ملک صفدر شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو بری الذمہ قرار دیا گیا تھا اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل و دیگراہلکاروں کوذمہ دار قرار دے کر کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

تازہ ترین