• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگا رنگ نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔


اسی سلسلے میں آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں بھی پھولوں کے 28ویں سالانہ میلے کا آغاز کیا گیا، فلوریڈ فلاور فیسٹیول نامی اس میلے کی تھیم اسٹائل اینڈ ڈیزائن رکھی گئی ہے جس کے تحت کم از کم 10لاکھ پھول لگائے گئے ہیں۔

مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھولوں سے سجا یہ میلہ14 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کی تیاری میں باغبانی کے ماہرین کو 12ماہ لگتے ہیں۔

اس موقع پر پارک میں جھولے اور کھانوں کے مزیدار اسٹالز بھی لگائے گئے تاہم پھولوں سے تیار کردہ دلکش اشیاء بھی نمائش میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

تازہ ترین