• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: متاثرین سے پیسے لیکر امدادی گندم دینے کا انکشاف

تھرپارکر میں محکمہ خوراک کا قحط زدہ متاثرین سے پیسے لے کر حکومت کی جانب سے دی گئی مفت گندم کی تقسیم کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم کی 50 کلو کی بوری پر متاثرین سے 50 روپے تک لیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تھر کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ گند م کی تقسیم کے دوران محکمہ خوراک کا عملہ مزدوری یا سروس کے نام پر پیسے وصول کر رہا ہےتاہم اس معاملے پر عملے نے موقف دینے سے انکار کیا ۔

اس سے قبل حکومت نے تھر کو قحط زدہ قرار دے کر امدادی اقدامات کے لیے سروے کرایا تھا اور رواں ہفتے متاثرین کو مفت گندم دینےکا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

اس مقصد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز میں ایک سینٹر قائم کیا گیا جہاں متاثرہ خاندان سربراہ کا شناختی کارڈ دکھا کر گندم کی بوری حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تھر میں تقریبا 2 لاکھ 8 ہزار خاندانوں موجود ہیں جن میں فی خاندان کے حساب سے 50 کلو گندم مفت تقسیم کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین