• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا ہے ایشیا ءکپ تو پاکستان ہی جیتے گا، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈرشاہد خان آفریدی نےکہا ہے کہ لگتا ہے پاکستان ایشیا ءکپ جیتے گا، تنقید ہوتی رہتی ہے اسے چیلنج کے طور پر لینا چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سے توقعات بہت زیادہ تھیں، اب پرفارمنس اچھی نہیں رہی تو ٹیم کو اسپورٹ کرنا چاہیےاور میں اس وقت بہت پازیٹو سوچ رہا ہوں۔

آل رائونڈر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد ٹیم کو بہت اچھا لے کر چل رہا تھا،ایشیا ءکپ سے پہلے پاکستان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی اور اسی پرفارمنس کے وجہ سے ٹیم پر دباؤ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی ہمارے کھلاڑی ہیں یہی ہمارا مستقبل ہیںاور پاکستان کے یہی نوجوان کھلاڑی 2019 کا ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔

تازہ ترین