• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری کیس : ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا

بدنام زمانہ ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ایف آئی اے نے کمپنی کے مالک اورمرکزی ملزم شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا ۔انہیں کل مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے شعیب شیخ کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ شعیب شیخ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی جس کے بعد انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نےشعیب شیخ کو 20 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ان کے علاوہ 22 دیگر ملزمان کو بھی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

سزائیں پانے کے بعد ملزمان نے اسلام آباد ہایہ کورٹ میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر کیں تو جسٹس اطہر من اللہ نے کہہ دیا کہ مجرموں کے سرینڈر کرنے سے پہلے ان اپیلوں پر سماعت نہیں ہوسکتی تاہم شعیب شیخ و دیگر پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔

اس کے علاوہ شعیب شیخ اور دیگر22 ملزمان پر دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔

تازہ ترین