• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:اسکول انتظامیہ ، والدین کیلئے ہدایات نامہ آگیا

والدین بچوں کو اسکول چھوڑتے وقت یقینی بنائیں کہ بچے اسکول کے اندر چلے گئے ہیںاور اسکول انتظامیہ اس بات کو انشور کریں کہ تمام بچے اسکول کے اندر پہنچ چکے ہیں ۔

یہ ہدایات سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے پرائیویٹ اسکولز ڈائریکٹوریٹ نے تعلیمی اداروں اور والدین کےلئے جاری کیں۔

رجسٹرار اسکولز رفعیہ ملاح نے کہا کہ والدین کو محتاط رکھنا چاہتے ہیں،اس لئے ہدایت نامے میں اسکول انتظامیہ اور والدین کو مخاطب کیا گیا ہے ۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچے اسکول کے اندر پہنچ گئے ہیں۔

والدین بھی بچوں کو اسکول چھوڑتے وقت یقینی بنائیں کہ بچے اسکول کے اندر چلے گئے ہیں جوبچے پبلک ٹرانسپورٹ سے آتے ہیں ان کے ڈرائیور بچوں کو حفاظت سے اسکول کے اندر تک پہنچائے۔

میڈیا سے گفتگو میںرفعیہ ملاح نے کہا کہ سوشل میڈیا اور اخباروں میں بچوں کے اغوا سے متعلق چلنے والی خبروں پر یہ نوٹس جاری کیا گیا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل والدین کو محتاط رکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین