• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہتے تھے کہ حکومت کو 3ماہ کا ٹائم دیں، رانا ثنا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چاہتے تھے کہ حکومت کو 3 ماہ کا ٹائم دیں ۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر معاملے میں اپنا جو حشر کیا ہے ،اس کے بعد جواب دہی شروع ہوجانی چاہیے ۔

پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ ابتدائی 100 دنوں میں پالیسی اصلاحات کی سمت متعین کرنی ہے ،اسٹرکچر ریفارمز کرنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دو کاموں میں ہی حکومت کے 3سے 4 ماہ لگ جائیں گے ،اس کے بعد عمل درآمد کا مرحلہ آئے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت کی کارکردگی پر سوال ایک سال کی حکمرانی کے بعد کریں ۔

تازہ ترین