• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوکراچی:بچے کی گمشدگی، علاقہ مکینوں کا احتجاج پرتشدد ہوگیا

نیوکراچی میں بچے کی گمشدگی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج تشدد اختیار کرگیا۔

مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

اس حوالے سے ایس پی نیو کراچی شبیر بلوچ کا کہنا ہے کہ معاملے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں،4 سے 5 مظاہرین کو حراست میں لیا ہے، ان افراد کے خلاف ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایس پی نیو کراچی کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچے کی تلاش جاری ہے، بچے کے والدین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے، شرپسند عناسر کی جانب سے یہ مظاہرہ کیا جارہا ہے، ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو منتشر کیا اور روڈ کھلوادیا ہے۔

خیال رہے کہ نیو کراچی میں 6 سال کا حذیفہ گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے ، بچے کے اغواء کا مقدمہ والد کی مدعیت میں بلال کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے اور اس میں اغواء کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین