• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف فتح کے امکانات روشن ہیں، بنگلہ دیشی کوچ

دبئی (نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ اسٹیوروھوڈز نے ایشیا کپ شیڈول پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں چار دن میں تین میچ دیئے گئے بار بار ابوظہبی جانےسے ٹیم تھکاوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔ اس کے باوجود پاکستان کو ہراکر فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔امارات کاگرم موسم میں سفر بہت زیادہ ہے۔ ہم دبئی میں شہر کے دوسرے حصے میں ٹھہرے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ابوظہبی کا سفر مزید آدھا گھنٹہ بڑھ جاتا ہے۔وہ منگل کو پاکستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
تازہ ترین