• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز پر دبائو بڑھنے لگا،ٹیم میں ریزرو وکٹ کیپر رکھنے کا فیصلہ

دبئی (عبدالماجد بھٹی/ نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد پر دبائو بڑھ رہا ہے۔ مسلسل ہونے والی تنقید کے بعد قومی سلیکشن بھی دبائو میں نظر آرہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں سلیکٹرز نے سرفراز احمد کے ساتھ محمد رضوان کوریزرو وکٹ کیپر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو سلیکشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ سرفراز احمد پر سے بوجھ کم کرنے کے لئے رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔
تازہ ترین