• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں بلند چٹان پر کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکےفائنل راؤنڈکاانعقاد

روم( نیوز ڈیسک) اٹلی میں بلند چٹان پر کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریزکے 7ویں اور فائنل راؤنڈکاانعقاد کیا گیا جس میں دنیاکے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی ماہر ڈائیورزنے شرکت کی۔ اٹلی کے ٹاؤنPolignano a Mare میں 27میٹر بلندپہاڑوں سے سمندرمیں چھلانگ لگانے کے اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران ماہر ڈائیورز نے پہاڑوں سے سمندر میں چھلانگ لگا کر فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے تماشائیوں کو بھرپور لطف فراہم کیا۔سخت مقابلے کے بعد برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گیری ہنٹ نامی ڈائیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ 7ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرکے منفرد ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

تازہ ترین